Aaj TV - Sports

پہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا  94 رنز کا ہدف قومی ٹیم کے گلے میں اٹک گیا، آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

دف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی، پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان 12، شاہین آفریدی 11 جبکہ عباس آفریدی نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا باعث بنا تاہم موسم ٹھیک ہونے کے بعد پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں پر 93 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9، 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

اس دوران عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم اور حارث نے ایک ایک شکار کیا۔

خیال رہے پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورز کا کھیل ہوگا۔

ہلکی بارش کے باعث پچ پر کور ڈال دیے گئے تھے اور بارش کے رکنے کا انتظار کیا گیا۔

آسٹریلیا ٹی20 ٹیم کی قیادت جوش انگلس کررہے ہیں جبکہ انہیں، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا آخری مرتبہ لاہور میں 2022 میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں کینگروز نے فتح پائی تھی، پاکستان نے آسٹریلیا میں میزبان سائیڈ کے خلاف اب تک 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، گرین شرٹس کو 3 میں شکست ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 22 سال بعد شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ون ڈے سیریز جتینے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی 20 سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے۔