Aaj TV - Pakistan

حکومت نے 9 مئی کی ویڈیوز جاری کردیں، کیسز کا جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ
حکومت نے نو مئی واقعات کے ناقابل تردید ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پر جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو قوم سے فوری معافی مانگنے یا خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتے کو وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران تمام الیکٹرانک میڈیا کے لیے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی آڈیو ویڈیو فوٹیج جاری کیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ فوٹیج ہیں جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے رہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے لوگ ملوث نہیں ہیں، اگر ہیں تو ثبوت دکھائے جائیں اگر ہمارے لوگ ملوث ہوئے تو وہ قوم سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بانی جس پارسائی کا دعویٰ کر رہے ہیں اس کے برخلاف آج یہ فوٹیج قوم کے سامنے لا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی بتائیں کیا یاسمین راشد، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، مراد سعید ان کی جماعت کے اراکین نہیں ہیں۔ جنہیں آڈیو ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود توڑپھوڑ اور احکامات جاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے باقاعدہ ایک ویڈیو پیغام میں کا کہا کہ سب لوگ اپنے اپنے اہداف پر پہنچیں، تمام ثبوت سامنے ہیں، ویڈیوز اور آڈیوز سامنے ہیں، ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے،  شہریار آفریدی کو سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جی ایچ کیو جائیں گے، یاسمین راشد گاڑی کی چھت پر کھڑی ہو کر کہہ رہی ہیں پورے جھتے کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس جا رہی ہیں۔

عطا تگارڑ کے مطابق مراد سعید نے ویڈیو پیغام جاری کیا  اوراپنے اہداف پر پہنچنے کی ہدایات کیں، شفقت محمود نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے منصوبہ پیش کیا تو انہوں نے اس منصوبے سے اتفاق نہیں کیا۔ صمصام بخاری نے بھی بانی پی ٹی آئی کے منصوبے سے اتفاق نہیں کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہدایات پر فوجی اور دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئےاور شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی، یہ سب کچھ پی ٹی آئی نے سیاسی بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے کیا ، ہم نے پہلے بھی کہا اور آج بھی کہتے ہیں کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں بھی ہیں، وزارتیں بھی ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ فلاں نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستان 27 ویں رمضان کی شب معرض وجود میں آیا تھا یہ قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 9 مئی کے واقعات ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟  تو ان فوٹیجز میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر رہے ہیں، پولیس نے پرامن طور پرتمام فسادیوں کو روکنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں لیکن پولیس نے ان کا یہ منصوبہ بھی ناکام بنایا۔

ان لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ چلی گئی، کئی پولیس جوان شدید زخمی ہوئے، پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ انہیں روکا کیوں نہیں گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ ملک کو تباہ کرنے کے لیے بار بار کوششیں کس نے کیں، ملک کو ڈیفالٹ کرانے کے لیے ’آئی ایم ایف‘ کو خط کس نے لکھے؟، طالبان کو واپس پاکستان میں کون لایا؟، 9 مئی کے واقعات کس نے کروائے، ایسا تو 70 سالوں میں ملک کا دشمن بھی نہیں کر سکا جو پی ٹی آئی کے حواریوں نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں نےاپنی انا کی تسکین کے لیے ملک کے خلاف قدم اٹھایا ہے، 9 مئی کے حملے جو دشمن نہیں کر سکا وہ پی ٹی آئی نے کیا، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، مردان، میانوالی، پشاور کی فوٹیج جاری کر دی ہیں، فیصلہ قوم کرے گی کہ آیا ان میں یہ کون لوگ ہیں جو ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ویڈیو پہلے کبھی سامنے نہیں لائی گئیں، آج قوم کے سامنے وہ ثبوت لا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی سامنے نہیں لائے گئے، قوم دیکھے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے وہ کچھ کیا جو آج پاکستان کے خلاف خوارج کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہر قدم پاکستان کے خلاف اٹھایا، ان کا منصوبہ تھا کہ کسی طرح لاشیں گریں، ڈنڈوں، کیلوں، غلیلوں سے اپنے حواریوں کو مسلح کر کے بھیجا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان شواہد کے سامنے آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری قوم سے معافی مانگیں یا پھر قوم کے سامنے احتساب کے لیے اپنے آپ کو خود پیش کریں گے۔