Aaj TV - Pakistan

اے آر رحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ
معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ  نے شادی کے 29 سال بعد شوہرسےعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو نے بیان میں کہا ہے کہ  شادی کےاتنے برس بعد شوہر سے علیحدگی مشکل فیصلہ ہے، تاہم  فیصلہ تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی کے باعث ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

سائرہ بانو نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ  اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا مکمل احترام کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے فی الحال طلاق کے بارے میں کوئی  بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں۔