Aaj TV - Sports

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہونے کا امکان
آئندہ سال فروری 2025 میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کا شیڈول تاحال سامنے نہیں آسکا جبکہ اس تنازع پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکان بھی بڑھنے لگا۔

دورہ پاکستان سے بھارتی انکار نے آئندہ برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وجوہات جاننے کے لیے 10 روز قبل آئی سی سی کو خط لکھا تھا مگر اس پر چپ سادھ لی گئی ہے، اگر کوئی ایک ملک کھیلنے سے انکار کرے تو ایونٹ میں 9 ویں نمبر کی ٹیم کو شامل کر لیا جاتا ہے لیکن آئی سی سی سمجھتی ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا اور آمدنی بْری طرح متاثر ہوگی لہذا معاملات ابھی تک الجھے ہوئے ہیں۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب اس معاملے کو ووٹنگ کے لیے بورڈ ممبران کے پاس لے جانے کا امکان بڑھ چکا ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے تحریری انکار کی کاپی مانگی تھی تاکہ وجوہات کا جائزہ لے سکے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں بی سی سی آئی کی جانب سے کسی قانون اور ضابطہ کی پابندی نہیں کی گئی، اسی لیے اب آئی سی سی حکام جواب دینے کے حوالے سے خاصے محتاط ہیں، وہ سردست اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ 10 دن پہلے موصول ہونے والی پی سی بی کی ای میل کا جواب دے سکیں۔

چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی، پی سی بی کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

پاکستان آنے سے انکار کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک کوئی تحریری وجہ ہی بیان نہیں کی، اس لیے پاکستان کا کیس مضبوط دکھائی دیتا ہے، ملک میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹرافی ٹور بھی جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیراتی کام تیزی سے ہورہا ہے، ماضی میں کوئی ایسی روایت نہیں کہ ایک ٹیم کے انکار پر پورا ایونٹ ہی کسی دوسری جگہ منتقل کردیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا کہ وہ کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت سے نیوٹرل وینو پر میچز کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کو بیک چینل سے آئی سی سی حکام ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں بی سی سی آئی کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ادھر پاکستانی حکام واضح الفاظ میں کہہ چکے کہ کسی صورت ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت نے ایشیا کپ کے لیے بھی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا اور فائنل سمیت 13 میں سے 9 میچز سری لنکا میں ہوئے تھے تاہم یہ تجربہ کامیاب ثابت نہیں ہوا تھا، اگر حالیہ تنازع کا حق میں کوئی حل سامنے نہیں آیا تو پی سی بی قانونی راہ اختیار کرے گا، اس حوالے سے اعلیٰ عہدیداران کی گزشتہ دنوں لندن میں وکلا سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔