Aaj TV - Sports

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی
اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پر آسکتا ہے۔

دورہ پاکستان سے بھارتی انکار نے آئندہ برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پی سی بی نے وجوہات جاننے کے لیے 10 روز قبل آئی سی سی کو خط لکھا تھا مگر اس پر چپ سادھ لی گئی ہے، اگر کوئی ایک ملک کھیلنے سے انکار کرے تو ایونٹ میں نویں نمبر کی ٹیم کو شامل کر لیا جاتا ہے لیکن کونسل سمجھتی ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا اور آمدنی بْری طرح متاثر ہوگی لہذا معاملات ابھی تک الجھے ہوئے ہیں۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب اس معاملے کو ووٹنگ کے لیے بورڈ ممبران کے پاس لے جانے کا امکان بڑھ چکا ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے تحریری انکار کی کاپی مانگی تھی تاکہ وجوہات کا جائزہ لے سکے۔

چیمپئینز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کیلئے پاکستان سمیت سب راضی، پی سی بی کو بھارتی بورڈ کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈائریکٹر مقرر

پاکستان آنے سے انکار کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک کوئی تحریری وجہ ہی بیان نہیں کی، اس لیے پاکستان کا کیس مضبوط دکھائی دیتا ہے، ملک میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹرافی ٹور بھی جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا کہ وہ کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت سے نیوٹرل وینو پر میچز کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے بھی ہائبرڈ ماڈل کے لیے دیگر بورڈز کو ملانے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ ایونٹ میں شریک ہوسکے یا پھر میزبانی ہتھیا لے۔