Aaj TV - Pakistan

بلوچستان میں حالات مختلف ہیں لیکن کے پی میں آپریشن کرنا چاہیے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب پر الزامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا، لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات مختلف ہیں، لیکن کے پی میں آپریشن کرنا چاہئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کل بشریٰ بی بی کا ایک بیان آیا ،ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، ہمارے 28 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔

لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا، لیڈر شپ کے لیے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے، اب اپنے آپ کو قائد کہنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، لوگوں کو طعنہ دیتے ہیں کہ موروثی سیاست کی جاتی ہے، یہاں صرف موروثی سیاست کی جارہی ہے بلکہ وارثوں میں لڑائی ہورہی ہے، تین خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے، یہ سیاست کی انتہا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سےمذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، اللہ کی ذات کے علاوہ کسی ہستی کو سجدہ کرنے کی اجازت نہیں، بشریٰ بی بی نے مذہب کی بھی توہین کی ہے۔

سعودی عرب سے گھڑی لے کر انہوں نے کاروبار کیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر انہوں نے کاروبار کیا، امین گنڈاپور نے کہا میرے لیڈر نے بھی تحفہ لیا تو کیا گناہ ہے؟ علی امین گنڈا پور سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، ان موصوفہ کی آڈیوبھی موجود ہے، یہ لوگوں کو جھاڑ رہی ہیں اور نوکریوں سے نکالنے کی دھمکی دے رہی ہیں، مذہب اوردین کے اوپر اپنا جعلی دعویٰ کیا جارہا ہے، اپنے بچے ان کے صیہونیوں کے پاس پل رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل سے نکلتے ہی علی امین گنڈاپور کے پاس بھیجوایا، 75سالہ تاریخ میں سیاست میں بڑی بڑی پستی دیکھی ہے، لیکن سیاست میں ایسی پستی کبھی نہیں آئی تھی، بشریٰ بی بی کی جانب سےسیاسی وراثت لانچ کی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بھی کل اس چیز سے متعلق بیان آیا، خیبرپختونخوا میں کل بھی خونریزی ہوئی اور پرسوں بھی، وزیراعلیٰ کے پی ہر دوسرے تیسرے دن وفاق پر حملہ آورہوتے ہیں، حملہ آور تو ان کو دہشتگردی پر ہونا چاہیئے۔

کے پی حکومت اس معاملے میں فالج زدہ ہے

علاوہ ازیں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات مختلف ہیں، لیکن کے پی میں آپریشن کرنا چاہئے، خیبرپختونخوا حکومت کو خود بھی آپریشن کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے ایکشن نہ لینا دہشتگردوں کی امداد دینے کے مترادف ہے، افغانستان سےانے والی اور دیگر قوتیں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی حکومت اس معاملے میں فالج زدہ ہے۔