Aaj TV - World

افغانستان میں مزار پر مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 10 نمازی شہید
افغانستان میں مزار پر مسلح شخص کی نمازیوں پر فائرنگ سے 10 افراد شہید ہوگئے، درگاہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہاں ہفتہ وار محفل کے شرکا نمازکی ادائیگی کررہے تھے۔

واقعہ صوبے بغلان میں واقع صوفی درگاہ میں پیش آیا۔ واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان  وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور نے ضلع نہرین میں صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے  بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

درگاہ میں درجن سے زائد نمازی موجود تھے، شہید اور زخمی ہونے والے نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 شہادتوں کی تصدیق کردی گئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔