Aaj TV - Pakistan

کون کون سے شہروں کیلئے ٹرینیں بند ہیں؟ ریلوے حکام نے بتا دیا
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پاکستان ریلوے نے مختلف شہروں کے لیے ٹرین سروس فوری طور پر معطل کر دی ہے ،  لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان عارضی طور پر ٹرینیں بند کردی گئی ہیں، مسافروں کو رقم کی واپسی کی پیشکش کردی گئی۔

پاکستان ریلوے کے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعت کی احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں راستے بند ہیں، اسی لئے عارضی طور پر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کی سروس بھی فوری روک دی گئی ہے ، اتوار 24 نومبر کو ہونے والی تمام 25 ٹرینوں کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سیل کیے گئے ریلوے اسٹیشنوں پر قائم عارضی بکنگ کاؤنٹرز پر مسافروں کو فوری رقم کی واپسی کی پیشکش کی جا رہی ہے، اسٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔