Aaj TV - Pakistan

پی ٹی اے نے وائی فائی بھی سست کردیا
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پی ٹی اے کی جانب سے وائی فائی کو بھی سست کردیا گیا ہے، جس کے بعد وائی فائی پر بھی متعدد سوشل ایپ چلنا بند ہوگئی ہیں۔

وفاقی وزارت حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بند یا سست کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے دیے جا رہے ہیں، جس وجہ سے وفاقی دارالحکومت اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہے جب کہ بعض مقامات پر موبائل سروسز بھی جزوی طور پر معطل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق وائی فائی پر ڈاؤن لوڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

گزشتہ دو دونوں سے پی ٹی اے کی جانب سے پہلے ہی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، جس وجہ سے زیادہ تر افراد کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اپنی پوسٹس میں شکایت کرتے دکھائی دیے کہ انہیں ایک ایک پوسٹ شیئر کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے جب کہ وہ بہت ساری پوسٹس شیئر کرنے سے قاصر ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ صارفین نے بھی شکایات کیں کہ وہ وائس اور ویڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے اور نہ ہی ان کی جانب سے بھیجے گئے وائس نوٹ یا ویڈیو میسیجز دوسرے صارف تک پہنچ رہے ہیں۔