Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد میں احتجاج کے مقام سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند سجاد کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہم سے رابطہ کیا کہ آپ نے احتجاج میں آنا ہے، ہمیں 50 ہزار روپے دیے گئے اور لڑائی میں پھنسا کر پی ٹی آئی قیادت فرار ہوگئی۔

شرپسند سجاد نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔

شرپسند خورشید محمد اعوان نے بتایا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آ رہا تھا اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا، میں گاڑی میں بیٹھ کر پریشان ہوگیا کیونکہ ان کے حلیے عجیب و غریب تھے، ان کے پاس ڈنڈے، پتھر اور اسلحہ تھا۔

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے، خیبرپختونخوا پولیس میں تحقیقات شروع

خورشید محمد اعوان نے مزید بتایا کہ پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے، ٹول پلازہ پہنچنے پر شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، میں نے بہت مشکل سے جان بچائی۔

شر پسند رئیس محمد نے بتایا کہ میں تھر کا رہنے والا ہوں اور ہوٹل کا کام کرتا ہوں، پی ٹی آئی والے آئے اور کہا کہ ہمارے بندوں کو کھانا دو، میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو انہوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور بھاگ گئے اور پولیس مجھے پکڑ کر لے گئی۔

ایاز نامی شرپسند نے بتایا کہ میں ایبٹ آباد کا رہنے والا ہوں، مجھے پی ٹی آئی والے احتجاج میں لے کر آئے، مجھے کہا گیا کہ آپ کو اسلام آباد میں سب کچھ ملے گا، ہمیں یہاں لا کر وہ بھاگ گئے اور پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔

بشری بی بی نے آنسو گیس سے تنگ آ کر واپس جانے کا فیصلہ کیا، معروف صحافی کا حیرت انگیز دعوی

واضح رہے کہ عمران خان کی فائنل کال پر پی ٹی آئی کارکنان قیادت کے ہمراہ 24 نومبر کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم 27 نومبر کو پولیس اور رینجرز کے گرینڈ آپریشن کے بعد احتجاج منسوخ کر دیا گیا۔