Aaj TV - Pakistan

جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو اور انہیں اقتدار میں رکھے، وہ پی ٹی آئی کا ”باپ“ ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے وطن فروشی کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب آرمی چیف پاکستان کی حفاظت کی بات کرتا ہے تو پی ٹی آئی والے امریکا میں مظاہرے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ”جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو یہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے کرتے ہیں۔ آرمی چیف کے آگے سجدہ ریز ہونے کو تیار ہوتے ہیں، لیکن جب بات نہ بنے تو دوبارہ 9 مئی کی کوشش کرتے ہیں اور امریکی غلامی کو قبول کرتے ہیں۔“

خواجہ آصف نے دوہری شہریت کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو یہ سہولت ختم کرنی چاہیے، کیونکہ بہت سے ممالک نے اس کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں، آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔ سوشل میڈیا پر جنگ نہ لڑیں، بلکہ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے پاکستان میں قیمت ادا کریں۔“