Aaj TV - Pakistan

مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع کروادی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ کار دار نے پیش کی۔

عظمی کاردار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افرا تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔

متن میں کہا گیا کہ کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا جبکہ انتشاور پسند ٹولے نے گاڑی سے روند کو تین رینجرز کے جوانوں اور دو پولیس کانسٹیبلز کو شہید کیا۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے دو بار وفاق پر لشکر کشی اور چڑھائی کی جس میں سرکاری ملازمین اسلحہ سے لیس آئے جبکہ کےپی پولیس نے ٹیئر گیس شیل اور سرکاری مشینری کا استعمال کیا۔

قرارداد میں لکھا گیا  کہ سیاسی جماعت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر ایک دفعہ 9 مئی والے حالات پیداکرنے کی مذموم کوشش کی اور عوام کو ورغلا کر ادارے کے خلاف کھڑا کر کے وفاق پر حملے کے لیے اکسایا۔

قرارداد کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو تحریک انصاف نے ہوا میں اڑایا جبکہ ان شرپسندوں کی وجہ سے ملک کوروزانہ190 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے جی ڈی پی کو 140 بلین ارب کا خمیازہ بھگتا پڑا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اسٹاک ایکسچینج احتجاج کی وجہ سے کریش ہوئی، بیلاروس کا وفد ہو یا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،  اس فتنہ انگیز پارٹی نے ہر موقع پر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی، ایف ڈی آئی کی راہ میں رخنے ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔

قرارداد میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان اب مزید اس شر انگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فوراً پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے شہباز احمد نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی

دوسری جانب پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے شہباز احمد نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی دھرنے کی کال پر پنجاب میں دفع 144 نافذ کردی گئی، پنجاب کو دوسرے صوبوں سے منقطع کر دیا گیا، صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے۔

قرارد داد میں مزید کہا گیا کہ ایمبولینسز کو گزرنے کا بھی راستہ نہیں دیا گیا، راستوں کی بندش کےباعث بہت سی اموات ہوئی، بہت سی بچیوں کی رخصتی نہ ہوسکی، ہم حکومت کے اس ظلم کے مذمت کرتے ہیں۔