Aaj TV - Pakistan

آئی فون کی 16 سیریز کی قیمتیں گر گئیں، ٹیکس کے بعد اب کتنے کا ملے گا؟
پاکستان میں ایپل آئی فون 16 سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد مارکیٹ میں آئی فونز کی قیمتوں اور پی ٹی اے  ٹیکس میں واضح کمی کر دی گئی ۔

رواں سال ستمبر میں آئی 16 متعارف  ہونے کے بعد اس کی قیمتیں دنیا بھر میں  آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، پاکستان میں جہاں کوئی ایپل اسٹور نہیں ہے ، نئے آئی فونز پریمیم قیمتوں پر دستیاب تھے۔

تاہم اکتوبر میں ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے آئی فون 16 سیریز کی باضابطہ قیمتوں کا اعلان کیا جو ایپل اسٹور کی قیمتوں کے عین مطابق تھیں۔

ایپل سٹور پر 1200 ڈالرز کا بکنے والا آئی فون 16 پرو میکس  پاکستان میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے پر لانچ کیا گیا جس میں پی ٹی اے ٹیکس بھی شامل تھا۔

آئی فون 16 لانچ ہونے کے ابتدائی دنوں میں جہاں پاکستانی صارفین ریٹلیرز اور ری سیلرز کو بھاری ادائیگیاں کر رہے تھے وہیں 2 لاکھ  سے زائد پی ٹی اے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑ رہا تھا۔

گزشتہ عرصے میں آئی فون 16 پرو میکس کا شناختی کارڈ پر پی ٹی اے ٹیکس 2 لاکھ 13 ہزار جبکہ پاسپورٹ پر 1 لاکھ 83 ہزارکے قریب تھا جو اب فون کی قیمتوں کے ساتھ ہی کم ہو چکا ہے۔

پی ٹی اے کسی بھی فون پر ٹیکس کا تعین اس کی قیمت، ٹیکس ریٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے۔

کچھ ماہ قبل پاکستان میں واحد ایپل ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل ہی موجود تھا، تاہم ستمبر میں جی نیکسٹ نامی کمپنی بھی ایپل ڈسٹری بیوٹرز کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے ، اس وقت مارکیٹ میں مرسینٹائل اور جی نیکسٹ دونوں کمپنیوں کے ترسیل کردہ آئی فونز دستیاب ہیں۔

جی نیکسٹ کمپنی اس سے قبل سام سنگ اور ٹیکنو جیسے دیگر برانڈز کے فون پاکستان میں تقسیم کرتی تھی اور حال میں انہوں نے ایئر لنک نامی کمپنی سے شراکت اختیار کرتے ہوئے ایپل مصنوعات کی ترسیل کو وسیع کیا ہے۔

جہاں اضافی ڈسٹری بیوٹرز کے آنے سے پاکستانی مارکیٹ میں قائم ایپل مصنوعات کی اجارہ داری کم ہوئی  وہیں نئے آئی فون 16 کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 ہزار کمی آئی ہے۔ صورتحال میں آئی فون 16 سیرز پر عائد ٹیکس بھی کچھ حد تک کم ہوا ہے۔