Aaj TV - World

شامی باغی بشارالاسد کے محل پر قبضہ کرنے میں کامیاب
شامی باغی حلب میں صدر بشار الاسد کے محل تک پہنچنے اور اس میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

شامی باغیوں کی تنظیم ”حیات تحریر الشام“ (HTS) نےہفتے کو حلب شہر میں داخل ہونے کے بعد اس پر قابو پا لیا ہے، اور حکومتی حامی شامی افواج کو تقریباً گھیر لیا، جس کے نتیجے میں شامی دفاعی افواج کی کرد فورسز کو آنا پڑا۔

شامی باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل کے ساتھ ساتھ قریبی حلب ملٹری اکیڈمی پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا، اس دوران باغیوں نے روسی فضائی دفاعی نظام پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

حلب کا تقریباً پورا علاقہ اس وقت باغیوں کے قبضے میں ہے، سوائے شہر کے شمال میں واقع چند کرد محلوں کے، جو اب بھی شامی افواج کے قبضے میں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کچھ رپورٹس نے اشارہ کیا کہ باغی اور شامی افواج، فوجیوں کے انخلا کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم ایس ڈی ایف نے اس کی تردید کی ہے۔

حلب کی لڑائی (2012-16) کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسد حکومت شام کے دوسرے شہر کا کنٹرول کھو چکی ہے، جو حکومت کے کنٹرول میں سنگین بگاڑ کا اشارہ ہے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسد کے تمام فوجیوں نے شہر کو خالی کر دیا ہے۔