Aaj TV - Pakistan

عالمی اردو کانفرنس جاری، کراچی میں کون کون سی شاہراہیں بند ہوں گی؟
کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا میلہ آج سے سجے گا، افتتاحی تقریب آرٹس کونسل سے متصل وائی ایم سی گراونڈ میں ہوگی جبکہ پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

چار روزہ 17ویں عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج شام 5 بجے وائی ایم سی گراونڈ میں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

کانفرنس میں ملکی و غیرملکی ادیب اور شعراء شرکت کریں گے، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 64 سیشنز ہوں گے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سیشن میں اس کے فوائد اور نقصانات پر بات ہو گی۔

شرکا کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ خطبہ استقبالیہ جبکہ حمید ہارون کلیدی مقالہ پیش کریں گے۔

تقریب میں آرٹس کونسل کے قیام کے 70 سالہ جشن کے موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا اور ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔

دوسرے اجلاس “میں ہوں کراچی’’ میں انور مقصود، تابش ہاشمی اور وسیم بادامی گفتگو کریں گے۔

عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے قبل وائے ایم سی اے گراونڈ اور اطراف میں ٹریفک کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیہ کے مطابق عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے چار روز تک ایم ار کیانی چوک سے ایوان صدر روڈ شام 4 سے رات 9 بجے تک بند رہے گا۔

مسجد اہلحدیث سے سندھ اسمبلی آنے والا روڈ کورٹ روڈ بھی بند رہیگا، جبکہ پریس کلب چوک سے ایوان صدر روڈ، پریس کلب چوک سے دین محمد وفائی روڈ اور شاہین کمپلیکس سے ایم آر کیانی چوک پر کمرشل گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اردو کانفرنس کی وائی ایم سی اے میں ہونے والے سیشن میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے سرور شہید روڈ، پولو گراونڈ کے سامنے، سندھ اسمبلی کے سامنے اور فیزی لائبریری کے سامنے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔