Aaj TV - World

بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے مانگ لیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام میں بشار الاسد کے زوال کو مشرق وسطیٰ کیلئے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کی مزاحمت کے محور کی مرکزی کڑی‘ توڑ دی گئی ہے۔

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسد کی تباہی اُن حملوں کا براہ راست نتیجہ ہے جو ہم نے اس کے  حامیوں ایران اور حزب اللہ پر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس اقدام نے پورے مشرق وسطیٰ میں ایک سلسلہ وار ردِعمل شروع کیا ہے اور اس جابرانہ حکومت سے آزادی کے خواہاں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کا علیحدگی کا معاہدہ 50 سال سے جاری تھا، لیکن یہ کل رات ٹوٹ گیا۔ شامی فوج نے اپنی پوزیشنز چھوڑ دیں۔ ہم نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ ان پوزیشنوں پر قبضہ کر لیں تاکہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ دشمن افواج کی ممکنہ دراندازی کو روکا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک عارضی دفاعی پوزیشن ہے جب تک کہ اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نہیں مل جاتا۔