Aaj TV - Pakistan

بانی پی ٹی آئی تفتیشی کمیشن بنوانا چاہتے ہیں، نعیم پنجوتھا
معروف قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے تفتیشی کمیشن بنایا جائے۔

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کے دوران نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سیاسی قائدین کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ عمر ایوب ہیں۔ ہم صرف اُس سے مذاکرات کریں گے جس کے پاس طاقت ہوگی، اختیار ہوگا۔

نعیم پنجھوتھا نے کہا کہ یہ لوگ زبردستی اقتدار میں لائے گئے ہیں۔ خود مجھ پر بھی دہشت گردی کے 10 مقدمات ہیں۔

اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی نے ہوش کے ناخن لے لیے ہیں۔ یہ سمجھا جارہا تھا کہ بالآخر یہ پارٹی بات چیت کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ جس سے یہ بات کرنا چاہتے ہیں اُس نے منہ کردیا۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ہم نے انہیں کئی بار مذاکرات کی دعوت دی۔ اگر غلط مقدمات می گرفتاریاں کی گئی ہیں تو سامنے لائیں۔ تمام معاملات حل صرف بات چیت سے طے ہوسکتے ہیں۔ ہم تو اُن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انہیں خود نہیں پتا پارٹی کون چلا رہا ہے۔ یہ لوگ آخر کس چیز کا اختیار مانگ رہے ہیں؟ مقدمات کا فیصلہ تو عدالت ہی کریں گی۔ یہ تو کہتے تھے اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں رول نہیں ہونا چاہیے۔ اب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔