Aaj TV - Pakistan

سٹے بازوں کی بدولت چینی کی قیمت بے لگام
چینی کی قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھنے سے عام شہری تو پہلے سے ہی پریشان ہیں اب سٹے بازوں کے بدولت چینی پھر سے بے لگام ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت کا گزشتہ بیس دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115سے بڑھ کر 125روپے اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھ  کر 140 ہوگئی۔

چینی کی قیمت میں کمی کردی گئی

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ،پنجاب کے  سٹے  بازوں نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 اور جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سات لاکھ نوے ہزار ٹن شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے جس میں سے تین لاکھ 70 ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہو چکی ہے ، تیس نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک سات لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے چار لاکھ 13 ہزار میڑک ٹن ایکسپورٹ ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے آخری دو ہفتوں میں  کرشنگ سے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہو سکی ، یومیہ پروڈکشن محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ  کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور پاکستان نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔