Aaj TV - Pakistan

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد
منگل سے پنجاب کے اسکولوں میں طلبا اور اساتذہ دونوں کے لیے موبائل فون کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز پر ہوگا۔ ضلعی تعلیمی افسران کو اس پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کے فون پر وقت ضائع کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اسکول میں اساتذہ سے کوٹ، مناسب جوتے اور گھڑیاں پہننے کی بھی ہدایت کردی ہیں۔

سینئر اہلکار کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال سنگین مسائل کا باعث بنا ہے، جس میں طلبا اور اساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریکارڈ کی جانے والی ویڈیوز اور شیئر کرنا بھی شامل ہے۔

سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو 20 ہدایات جاری کیں۔ اقدام کا مقصد طلبا کی فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

تمام اساتذہ کو اپنے فون انتظامیہ کے دفتر میں چھوڑنے ہوں گے۔ پابندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں فون ضبطی اور تادیبی کارروائی ہوگی۔ طلبا اور اساتذہ کو بھی اپنے اسکول کے بیجز اور شناختی کارڈز کو نمایاں طور پر ویزاں کرنا ہوگا۔

طلبا کلاس ورک کے لیے رجسٹر استعمال کریں گے، اور اساتذہ بلیک بورڈ کے کونے پر حاضری ریکارڈ کریں گے۔