Aaj TV - Pakistan

ضلع کرم : امن جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
ضلع کرم میں امن و امان کے  حوالے سے قائم گرینڈ امن جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے، تاہم کوہاٹ میں مذاکراتی عمل آج بھی  جاری رہے گا۔

پشاور اور  پاراچنار کی مرکزی شاہراہ سمیت  تمام راستے تاحال بند ہونے سے پورے علاقے میں اشیائے خورونوش، پیٹرول اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے ، علاج کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع میں گیس ختم ہونے سے  تمام ہوٹل بھی بند ہوگئے ہیں ، جس سے شہریوں کی مشکلات  بڑھ گئی ہیں۔

علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کا واحد حل مرکزی شاہراہ محفوظ بنانے میں ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ حالات معمول پر لانے اور متاثرین کی امداد کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کرم میں قبائل کے درمیان  تصادم  میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، علاقے میں ابھی  تک حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں۔