Aaj TV - Pakistan

کرپشن آدھی کردیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کرپشن ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، پاکستان میں صرف بدعنوانی کو آدھا کردیں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔

سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن کو 100 فیصد ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، گزشتہ چار سالہ دور حکومت کے دوران پیدا ہونے والے بگاڑ سے ابھی تک نمٹ رہے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوچکی ہے، اللہ ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق دے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کیلئے آئی ایس پی آر سے اجازت کا نوٹی فکیشن معطل

انہوں نے کہا کہ کلکٹر کسٹم اپنی پوسٹنگ کے لیے 40، 50 کروڑ کی رشوت دیتے ہیں، ایف بی آر کی ری ویمپنگ میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کرر ہے ہیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ بہت زیادہ ہے، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اسمگل کی جارہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کسی گاڑی کو ٹریک کرنے کے لیے ٹریکر لگایا جاتا ہے، وہ ٹریکر اتار کر دوسری گاڑی میں لگا دیا جاتا ہے، اصل گاڑی کہیں اور بھیج دی جاتی ہے۔

محکمہ پولیس بلوچستان میں کروڑوں کی مالی بے قاعدگیوں اور گھپلوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ مجھے پورٹس اینڈ شپنگ کی منسٹری کی ٹاسک فورس کا سربراہ بنایا گیا تھا، ہم نے اس کی رپورٹ میں دیکھا کہ ایک کنٹینر کو اپریز کرنے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئی پی پیز کو جو کیپسٹی پیمنٹس ہم کرتے ہیں، اس پر قابو پانا چاہیے، کسی طرح ان پلانٹس کو خرید کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

ایف آئی اے نے سابق صدر عارف علوی کو کلین چٹ دے دی

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے اسمبلی کے فلور پر ایک بیورو کریٹ کے گھر کی دو شادیوں کا ذکر کیا تھا، جس میں بطور تحفہ اسے چار ارب دیے گئے، یہ بات مجھے پرویز الٰہی نے بتائی تھی، وہ بیورو کریٹ چند ماہ کی چھٹی کے بعد آیا تو کسی نے اس سے نہیں پوچھا کہ اتنا پیسہ آپ کے پاس کیوں آیا؟

انہوں نے کہا کہ ہم صنعتکاروں کے مسائل سمجھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں ان سے قریبی رابطہ رکھا جائے، آج کی ملاقات بھی فالو اپ میٹنگ تھی، حکومت صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔