Aaj TV - Sports

بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کپتان شان مسعود کیا کرنے والے ہیں؟
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر نے کے لیے کپتان شان مسعود اننگز اوپن کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ وہ 26 دسمبر سے جنوبی افریقا کے خلاف سپر اسپورٹس پارک سینچوریں میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔

یاد رہے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب اس سال اکتوبر میں ملتان میں انگلینڈ کے مقابلے پر پہلے ٹیسٹ کے بعد اگلے 2 ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے محض 3 رنز درکار ہیں، انہیں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے لیے آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللّٰہ شفیق جو جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچو ں میں مسلسل 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اب انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ کپتان شان مسعود صائم ایوب کے کے ساتھ پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم کوہلی اور ہاشم آملہ کا کونسا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے؟

38 ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود اس وقت ٹیسٹ ٹیم میں نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہیں، البتہ اوپنر کھیلنا ان کے لیے نیا تجربہ نہیں ہوگا۔

اکتوبر 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ابوظبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شان مسعود نے بطور اوپنر ہی اپنا کیریئر شروع کیا تھا، شان مسعود نے 72 اننگز میں 46 بار اپنے کیریئر میں اننگز کا آغاز کیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 5 سے 4 سینچریاں بطور اوپنر ہی اسکور کر رکھی ہیں۔

دوسری طرف سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں 2 نصف سینچریوں کے ساتھ 148 رنز اسکور کیے ہیں، وہ ٹیسٹ ٹیم میں ڈراپ ہونے کے بعد ایک ایسے وقت میں واپسی کر رہے ہیں، جب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم کے حصول میں کوشاں ہیں۔

واضح رہے بابر اعظم جنہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 54.46 کی اوسط سے 3997 رنز 9 سینچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں۔

بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا

دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 161 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سے مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ اس کے بعد سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو 18 اننگز کھیلی ہیں، وہاں 366 رنز میں وہ کوئی بھی نصف سینچری اسکور نہیں کر سکے اور ان کا بہترین اسکور دسمبر 2023 میں میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 41 رنز رہا ہے۔