Aaj TV - Sports

آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟
بھارت کے تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی سیشن کے دوران اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آسٹریلیا کے اوپنر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے پر پابندی لگنے سے بچ نکلے تاہم ان پر جرمانہ کردیا گیا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو  آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر  سیم کونسٹاس کو جان بوجھ کر کندھا مارا تھا۔

تجربہ کار اور سینئر  بیٹر ویرات کوہلی کے اس رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھتے  ہوئے تنقیدکی تھی تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

آسٹریلیا سے شرمناک شکست نے 2 بھارتی کھلاڑیوں کا کیریئر داؤ پر لگادیا

رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر بروز جمعرات کو ویرات کوہلی کو میچ کے پہلے سیشن میں آسٹریلیا کی طرف سے  ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو کندھا مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کی میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ سے ملاقات صرف 10 منٹ تک جاری رہی، سابق بھارتی کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کو تسلیم کیا اور ان پر لیول ون کے جرم کا الزام عائد کیا گیا جو کہ میدان میں جسمانی طور پر ٹکرانے کی سب سے ہلکی دفعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بہت زیادہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ویرات کوہلی پر ایک میچ کی پابندی عائد کی جائے گی جب یہ ظاہر ہوا کہ وہ 19 سالہ نوجوان کرکٹ کے ساتھ جان بوجھ کر ٹکرائے، جان بوجھ کر ٹکرانے کو اکثر لیول 2 جرم کے طور پر درجہ دیا جاتا ہے جس پر3 یا 4 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں، اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 4 ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کرتا ہے تو اس پر ایک ٹیسٹ میچ یا محدود اوورز کے 2 میچوں کی پابندی لگائی جا سکتی ہے تاہم ویرات کوہلی کو صرف ایک دی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

معاملہ کیا ہے؟

چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جس پر سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ کو ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے تھے۔

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

بعدازاں، ری پلے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 10ویں اوور کی آخری گیند کے بعد کونسٹاس واپس اپنی کریز پر آئے اور پھر دوسری طرف سیدھا چل پڑے جبکہ اسی دوران ویرات کوہلی پچ کی دوسری طرف سے آتے ہوئے کونسٹاس سے ٹکرا گئے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

واضح رہے کی سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ انہوں نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔