Aaj TV - Sports

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ، دوسری ٹیم کون ہوگی؟
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اتوار کو سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا 25-2023 سائیکل کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

آج کی فتح نے اس سائیکل میں 11 گیمز سے جنوبی افریقا کو 88 پوائنٹس تک پہنچا دیا، جس سے ان کے پوائنٹس فیصد (PCT) بڑھ کر آسٹریلیا (58.89) اور بھارت (55.89) سے آگے 66.67 ہو گئے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں 11 جون 2025 سے شروع ہوگا، اگلے سال 11 سے 15 جون کے درمیان لارڈز میں منعقد ہونے والے فائنل کے لیے جنوبی افریقا نے ٹکٹ بک کروا لیا ہے۔

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی

جنوبی افریقا کے مدمقابل دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری میلبرن ٹیسٹ میں ہو گا جس میں جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گی۔

جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 مہم کا آغاز اس سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 سے شکست کھانے سے قبل بھارت کے خلاف 1-1 کی ہوم سیریز ڈرا کے ساتھ ہوا۔

ٹیمبا باووما کی ٹیم نے اس مہینے کے شروع میں سری لنکا کو 2-0 سے شکست دینے سے پہلے ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش میں لگاتار سیریز جیتیں۔

جنوبی افریقا سے سینچورین ٹیسٹ میں شکست 11 میچوں کے اس سائیکل میں پاکستان کی ساتویں شکست تھی جس نے اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں بنگلا دیش سے نیچے آٹھویں نمبر پر دھکیل دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

کیا پاکستان اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتا ہے مگر کیسے؟

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم 2 سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے، رواں سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا جو جون 2025 میں ختم ہوگی۔

پاکستان کس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ تک پہنچنے میں بھارت کی مدد کرسکتا ہے

آئی سی سی کی جانب سے 2019 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کیا گیا تھا اور 2021 میں ہونے والے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ 2023 میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔