Aaj TV - Pakistan

بلوچستان میں جے یو آئی کارکنان کے دھرنے، ہائی ویز بند، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
جمیعت علماء اسلام نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دے کر ہائی ویز بند کردیے ہیں۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 میں جمعیت علماء اسلام کے عثمان پرکانی نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی کامیابی چیلنج کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا اور دوبارہ پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے پی بی 45 کوئٹہ کے انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے خلاف حب اور لسبیلہ سے آر سی ڈی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا، جس سے کراچی سے کوئٹہ اور گوادر و تربت جانے اور کراچی آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جے یو آئی کارکنان نے مسلم باغ میں این 50 ہائی وے پر بھی دھرنا دیا جس  سے ہائی وے بند ہوگئی اور بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کے ساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔

کوژک ٹاپ پر بھی جے یوآئی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کے باعث مال بردار ٹرکوں اور چمن کے راستے افغانستان جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

قلعہ عبداللہ میں سید حمید کراس، پشین میں یارو پل پر جے یوآئی کا دھرنا جاری ہے جبکہ لورالائی میں دھرنے سے ڈی جی خان این 70 شاہراہ بند ہوگئی۔

اس کے علاوہ بولان میں دھرنے سے این 65 سبی سکھر شاہراہ بند ہے، بھوانی کے مقام پرجے یو آئی کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ کوشک کے مقام پر دھرنے سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے۔