Aaj TV - Pakistan

ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے، سمجھ نہیں آتی لوگوں کی باتوں پرماتم کروں یا کیا کروں، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔

صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کا اِفتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو اسٹاک اسکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھی، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ کئی حکومتیں ایسی دیکھی جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھی کہ ہم (منصوبوں) پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو اسٹاک کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور استحکام نظر آرہا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے روز اپنی ٹیم سے بحث کرتی ہوں، 15 کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ اب وقت ہے کہ معاشی بہتری کا ثمر عام عوام کو ملنا شروع ہو، لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہونا چاہیے، عوام کے پاس اتنی استطاعت ہو کہ اپنے بچوں کو تین وقت کی روٹی کھلا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کا پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے جس میں عوام کو فی جانور ( اگر 10 سے کم جانور) ہیں تو مذکورہ کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 70 ہزار روپے بلا سود 4 ماہ کے لیے دیئے جائیں گے تاکہ جانوروں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف پنجاب کی عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ برآمد میں بھی کار آمد ثابت ہوں گی، اس پروگرام کی کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئی، لائیو اسٹاک 20 ارب کا پروگرام ہے جس میں 11 ارب لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے مختص ہیں، 90 ہزار لوگوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا اور 4 لاکھ جانوروں کے لیے کارڈ کے ذریعے پیسے رکھے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ جانوروں کی ٹیگنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، ہر جانور کو ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں مطلوبہ ڈیمانڈ کا پتہ لگایا جاسکے اور ان کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا آفس کسانوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالیں کرتا ہے تاکہ ان کے مسائل سنے جاسکیں، ہر روز رات کو سونے سے قبل میں اس ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 400 ارب روپے کا کسان کارڈ ملا ہے، ہماری جتنی بھی اسکیمیں ہیں اس کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو لوگوں کے نواز شریف پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، نواشریف اور اس کی بیٹی جو وعدہ کرتے ہیں، پورا کرتے ہیں۔

چاہے کچھ بھی ہوجائے ملک کے خلاف نہیں جانا، مریم نواز کی طلبہ کو نصیحت

ان کا مزید کہنا تھا کہ آغاز میں کسانوں کو حکومت سے لڑانے کی بہت کوشش کی گئی ہے لیکن جب کسانوں کی رائے میں سنتی ہوں تو وہ بہت خوش ہیں، دہائیوں بعد پہلا سال ہے کہ کھاد بلیک میں فروخت ہوئی نہ منہ مانگی قیمتوں پر بیچی گئی، کھاد کی ایک قیمت مقرر کی گئی اور سستے داموں کسانوں کو فراہم کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد کسانوں کے لیے ہر تحصیل میں مشینری فراہم کرنے کی اسکیم لے کر آرہے ہیں تاکہ ان کی مجبوری کو دیکھتے ہوئے منہ مانگی قیمت نہ مانگی جائے، جنوبی پنجاب کی خواتین کو مال و مویشی دینے جارہے ہیں تاکہ افزائش بڑھے اور ان کے پاس باعزت روزگار ہو۔

مریم نواز نے کہا آج 8 ارب روپے سے زائد بجٹ میں قائم 4 سڑکوں کا آج افتتاح کرنے جارہی ہوں، سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی جیسے بیان دینے والوں کی عقل پر ماتم کرتی ہوں، سڑکیں نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جہاں سڑکیں بنتی ہیں وہاں ترقی آتی ہے۔

طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، کسی کا ایندھن مت بنیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں، ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے اور جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کا منصوبہ پورے صوبے میں فعال ہو چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی، رواں سال اپنا گھر اور اپنی چھت پروگرام کے تحت رواں سال ایک لاکھ لوگوں کے گھر بنائے جائیں گے، 5 سال کے اندر 5 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کی کوشش کی جائے گی، ہمارے صوبے میں ہر شعبے میں کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں کیوں کام نہیں ہوا اور عوام کا پیسہ ان پر خرچ کیوں نہیں کیا گیا؟ نظر آرہا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر لگایا جارہا ہے، گزشتہ دور میں ایک نیا ہسپتال یا نیا اسکول نہیں بنایا گیا، پچھلی حکومت نے چار سال میں کام کیوں نہیں کیا گیا، نہ صرف ہم جانوروں کی بلکہ سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی اچھا علاج کریں گے۔