Aaj TV - Pakistan

جو حکومت عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتی وہ 2 بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنے زیرکنٹرول جیل میں ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا سکتی وہ ہمارے دو بڑے مطالبات پر کیا پیشرفت کرے گی، جلسہ روکوانے کے لیے اگر 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے ہمیں انصاف ملے، ہم ڈیل نہیں انصاف مانگتے ہیں، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے نوجوان پُرجوش ہیں، ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں، گولیاں چلانے کی روایت سے معاشرے میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم نے تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے مذاکرات شروع کیے ہیں، رانا ثنا اللہ کا بیان آیا ہے کہ ہم ان کی مرضی سے مذاکرات کررہے ہیں، ہماری کمیٹی با اختیار ہے،ٓ ہمارے کسی سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، جو مطالبات  حکومت کے سامنے رکھیں گے وہ میڈیا کو بھی دیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ حکومت بار بار تحریری مطالبات پر اصرار کرتی رہی جس کے باعث بات چیت تعطل کا شکار ہوئی، تاہم اب عمران خان نے کہا ہے کہ تحریری مطالبات حکومت کو دیے جائیں۔

اگلی نشست تک عدالتی کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات روک دیں گے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی، جلسہ رکوانے کے لیے اگر صبح 7 بجے جیل کھلوائی جاسکتی ہے تو ملاقات کیوں نہیں کرائی جاسکتی؟۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہم نے  کہا کہ جوڈیشل کمشن بنائیں اور ہمارے سیاسی اسیروں کو بھی رہا کریں یہ ہمارے 2 بڑے مطالبات ہیں، ہم نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور انصاف مانگتے ہیں، ڈیل نہیں چاہتے۔

شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہمارے نوجوانوں پر جیل میں تشدد کر رہی ہے، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ انصاف نہیں کرتے، غیر معیاری کھانہ دیا جارہا ہے، 15 افراد کے لیے قیدی وین میں 50 سے زائد نوجوانوں کو بیٹھایا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

حکومت تین، چار ماہ کی ہے تو کیوں مذاکرات کرتے ہیں؟ سینیٹر عرفان صدیقی

علیمہ خان نے معاملہ بگاڑ دیا، حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کو بریک لگ گئی

عمران خان سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو اجازت دے دی ہے کہ تحریری مطالبات حکومت کو دیے جائیں، اور اب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وطن واپسی کے بعد مذاکرات کا تیسرا دور ہونے کا امکان ہے۔