Aaj TV - Pakistan

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کیلئے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کیلٸے  ہال آف فیم  کرکٹرز  کا اعلان کر دیا۔

ہال آف فیم  میں مشتاق محمد، انضمام الحق،  سعید انور اور مصباح الحق  کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا گیا۔

پی سی بی ہر سال دو کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ چار کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے۔

چاروں اسٹالورٹس کو اس سال کے دوران باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور انہیں یادگاری ٹوپیاں اور خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی تختیاں پیش کی جائیں گی۔

چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ  کرکٹرز ہمارے  سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے۔ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم،  وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔