Aaj TV - Pakistan

حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا سفر2010 شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے، یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھا کام کیا، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدام کررہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی، بچوں کی شرح اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آئی، چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہر تحصیل میں پہنچایا گیا۔

خواہش ہے سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت کی جانب سے سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہو، بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سندھ حکومت نے صحت کی سہولیات فراہم کی، سکھر اور خیرپور میں بھی چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت موجود ہے، سندھ سے شروع ہونے والا سفر ملک  بھر کے لیے مثال ہے، صوبے پنجاب میں سندھ حکومت نے 2 ایمرجنسی روم قائم کیے، کوئٹہ اور گلگت میں بھی سندھ حکومت نے ایمرجنسی روم قائم کیے، کے پی میں بھی جلد چائلڈ لائف ایمرجنسی روم بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں یہ کامیابی 18ویں ترمیم کے بعد ممکن ہوئی، ہمارا این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک ملک بھرمیں مشہور ہے، یہ کامیابی پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ کے بغیربھی ممکن نہیں تھی، صوبہ سندھ نےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیشرفت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کامیابی کا ثبوت ہے، بچوں کے لیے صحت سہولیات کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائیں گے، یہ ہماراصرف ہدف ہی نہیں، سندھ کے مستقبل کے ساتھ وعدہ ہے۔