Aaj TV - Pakistan

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں 18 ماہ سے قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کی درخواست پر سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

آرڈر میں لکھا گیا کہ ’چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے 345ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔‘

سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کو جاری کردی گئیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے ختم ہونے کے بعد سینیٹر کو دوبارہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اعجاز چوہدری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے، گزشتہ سال مارچ میں بھی ان کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے واقعات پر اعجاز چوہدری سمیت 21 دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر باضابطہ فردجرم عائد کی تھی۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ ممبر ہونے کے باوجود انہیں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں، ہمیں کسی قسم کی بھی سختی جھکا نہیں سکتی، ریاستی جبر کا ایک دن خاتمہ ہوگا۔‘