Aaj TV - Pakistan

ضلع خیبر میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک
ضلع خیبر کے علاقے تیراہ  میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ 18 زخمی ہوگئے دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران  سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

وزیراعظم کی کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی

وزیراعظم شہباز شریف نے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔

وزیراعظم نے آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ  پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 14 جنوری کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں خارجیوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا جس میں 6 خارجی مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا جس میں 2 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔