Aaj TV - Pakistan

عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔

190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے، القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیں، 4 سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کے تھے، بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے، فرح گوگی پتہ نہیں کتنے پیسے لے کر باہر نکل گئی۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ القادر جعلی  یونیورسٹی ہے،  چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہورہی تھی، حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اور کے کھاتے میں ڈالا گیا، چوری کے مال پر بھی ان کی  آپس میں لڑائی ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے کی ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی کی مثال نہیں ملتی، سیاست میں جھوٹ سچ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، چور چور کے نعرے لگانے والے ڈاکے میں ملوث نکلے، بانی  پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

مذاکرات کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔