Aaj TV - Pakistan

پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے
حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔

ایکسائز حکام نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لے لی ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹر کرواتے ہیں،  پنجاب سے  باہر رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

حکام نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کنٹرول کی جائے گی، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہ کرنے پر گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول ہوگا۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ کیبنیٹ منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی جارہی ہے۔