Aaj TV - Pakistan

عمران خان کی رہائی پر امریکی دباؤ کا مقابلہ کرینگے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر امریکی دباؤ کا مقابلہ کرینگے، پی ٹی آئی ہمیں اسٹیبشلمنٹ تک پہنچنے کا ذریعہ سمجھتی ہے، آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات سے آگاہ کر دیا، پی ٹی آئی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، جنرل عاصم منیر نے کہاکہ سیاسی گفتگو ملک کے سیاستدانوں سے کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کیلئے نئی امریکا انتظامیہ کا دباؤ آیا تو دیکھا جائے گا، ہم نے پہلے بھی امریکا کا دباؤ برداشت کیا ہے، اب بھی کریں گے، محسن نقوی حکومتی نمائندے کے طور پر امریکا گئے۔

پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سے پی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی، اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی نے 2014 میں دھرنا دیا، اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی چاہے تو کمیشن کیلئے تیار ہیں، 2014 کا دھرنا جنرل (ر) پاشا اور جنرل  (ر) ظہیر السلام نے کرایا تھا۔

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے، خواجہ آصف کی الزامات سے بھرپور نیوز کانفرنس

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت کی فوجی قیادت نے مثبت کردار ادا کیا تھا، راحیل شریف نے توسیع لینے کی کوشش کی تھی لیکن نوازشریف نہیں مانے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی نوازشریف کو سزائے موت ہو، امریکا نہ چاہے تو آئی ایم ایف ہماری مشکلات حل نہیں کرے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی کیوں ہو؟ 75 سال سے عدلیہ نے تباہی مچائی ہوئی ہے،غلطیاں دوبارہ نہ ہوں ہمیں راستہ متعین کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کابینہ کے 4 لوگ بیان دینے کو تیار ہیں کہ ان سے بند لفافے پر دستخط کرائے گئے، ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیوں گیا؟

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے، وفاق اور پنجاب حکومت کے فیصلے نواز شریف  کی منظوری سے ہوتے ہیں۔