Aaj TV - World

کولمبیا میں خاتون سیاح ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک ، ویڈیو وائرل
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٓپولینڈ کی سیاح پولینا بسکپ کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھی۔

38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔ تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھیوں نے کافی وقت تک خاتون سیاح کو آتے نہ دیکھا تو ان کی تلاش شروع کی اور جب حقیقت کا پتا چلا تو کافی دیر ہوچکی تھی۔ امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی لاش مل گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک روسی کھلاڑی اسی علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے جنگلات میں گر گئے تھے۔

خوش قسمتی سے وہ درختوں کے گھنے جھنڈ پر گرے جس سے ان کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔