Aaj TV - Sports

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کو شامل کئے جانے کا امکان
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے، قومی ٹیم میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن ہی 127 رنز سے شکست دے دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق تجربے کار بلے باز امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں وہ حریرہ کے ساتھ اننگ کا آغاز کریں گے، کپتان شان مسعود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

29 سال کے امام الحق نے پاکستان کے لیے آخری ٹیسٹ دسمبر 2023 میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلا تھا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 24 ٹیسٹ کی 46 اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 1568 رنز بنائے ہیں، جن میں 3 سینچریاں اور 9 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

امام الحق نے پاکستان کے لیے 72 ون ڈے میچو ں میں 48.27 کی اوسط سے 9 سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی مدد سے 3138 رنز بنا رکھے ہیں۔