Aaj TV - Sports

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، 76 پر 4 وکٹیں گرگئیں
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز 4 پر کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز 9 رن کی برتری کے ساتھ شروع کی، کپتان بریتھ ویٹ اور میکائیل لوئیس نے 50 رنز کی بنیاد رکھی، عامر جنگو نے کپتان کے ساتھ اسکور 92 تک پہنچایا۔

پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ میچ؛ 163کےجواب میں پاکستانی ٹیم 154رنزپرڈھیر

ویسٹ انڈیزکے کپتان بریتھ ویٹ کی 52 رنز کی اننگز اسپنر نعمان علی نے تمام کی، اس کے بعد رنز  بنتے رہے اور ساتھ ساتھ وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

املاچ نے 35 اور سنکلیئر نے 28 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستانی اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے دوسری اننگ میں 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، ابرار اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور 76 رنز پر 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے ہیں۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2  رن بنائے، کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر چلتے بنے۔

بلے باز سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے مزید 178 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے۔