Aaj TV - World

مسٹر بیسٹ ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل ؟
ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھی امریکا میں ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بولی لگائی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے اپنی مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز میں بتایا کہ انہوں نے بھی امریکا میں ٹک ٹاک کی سروسز خریدنے کے لیے بولی لگائی ہے اور ممکنہ طور پر وہ امریکا میں ٹک ٹاک کے نئے سربراہ ہوسکتے ہیں۔

مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مانے جاتے ہیں، ان کے ٹک ٹاکرز فالوورز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے جب کہ یوٹیوب پر ان کے فالوورز 35 کروڑ سے زائد ہیں۔

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کتنے پیسوں کی پیش کش کی ہے؟

عالمی میڈیا کے مطابق  رپورٹ میں بتایا کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز اور سروسز خریدنے کے لیے متعدد کاروباری افراد اور کمپنیاں سامنے آئی ہیں جب کہ مسٹر بیسٹ نے بھی ایپلی کیشن کی خریداری کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

یادر جوبائیڈن کی امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز کو ہر حال میں فروخت کرنا تھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کو مزید 75 دن کی مہلت دی تھی۔