Aaj TV - Pakistan

تنقید کام کر گئی، بلاول نے تاجروں کو ظہرانے پر مدعو کرلیا
صوبائی حکومت پر تاجروں کی تنقید کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں کو آج ظہرانے پر مدعو کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو تاجروں سے ملاقات میں ان کے تحفظات پر بات کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے دوران تاجر رہنما عتیق میر نے ان سے کہا تھا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘

حکومت کا ردعمل

عتیق میر کے اس بیان پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ، ’کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ مراد علی شاہ منتخب وزیراعلیٰ ہیں، اور متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔‘

سندھ حکومت کے ایک اور ترجمان، سکھ دیو آسرداس ہمنانی نے کہا کہ، ’ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، اور کسی ایک بیان سے حقائق نہیں بدل سکتے۔‘

تاجر رہنما کی وضاحت

حکومتی ردعمل کے بعد تاجر رہنما عتیق میر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں وضاحت پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کو سندھ دینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اور یہ کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے نہیں تھی۔ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔‘

عتیق میر نے مزید کہا، ’مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہے کہ ”ساڈے کام نہ ویکھو، ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو“۔‘