Aaj TV - Life & Style

کھڑکیوں کو صاف اور چمکتا ہوا رکھنے کے لیے گھریلو حل
کیا آپ بھی گھر کی گندی کھڑکیوں سے پریشان ہیں؟ گھروں کی کھڑکیاں جلدی دھول اور مٹی سے آلودہ ہو جاتی ہیں، اور شیشے کو بغیر کسی لکیر کے صاف کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

تاہم، صفائی کے ماہرین نے ایک سادہ اور قدرتی طریقہ دریافت کیا ہے جسے گھر پر آسانی سے بنایا جا سکتا ہے اور آپ کی کھڑکیاں چمکدار اور صاف رہیں گی۔

کیا جلے ہوئے پر ٹوتھ پیسٹ لگانا درست ہے؟

ایڈرین اربن، جو ایک صفائی کے ماہر اور ”ہول نیو مام“ کی بانی ہیں، نے ایک گھریلو ونڈو کلینر کا نسخہ شیئر کیا ہے جو کھڑکیوں کو لکیر سے پاک اور چمکدار بناتا ہے۔ ایڈرین کے مطابق، یہ کلینر نہ صرف سستا ہے بلکہ اسٹور سے خریدے گئے کیمیکلز کی نسبت زیادہ محفوظ اور مؤثر ہے۔

گھریلو کلینر میں کارن اسٹارچ کا کمال

کارن اسٹارچ اس نسخے کا اہم جزو ہے جو شیشے پر پانی یا کلینر کے باقیات کو رہنے سے روکتا ہے۔ ایڈرین کا کہنا ہے کہ شیشے کی سطح پر گڑھے اور رگڑ کی موجودگی کی وجہ سے پانی وہاں چمٹ جاتا ہے جس سے لکیر یا دھبے پڑ جاتے ہیں۔ کارن اسٹارچ اس عمل کو روکتا ہے اور بغیر کسی باقیات کے شیشے کو صاف کرتا ہے۔

گھریلو ونڈو کلینر بنانے کا طریقہ

آپ کو صرف چند اجزاء کی ضرورت ہوگی

1 کھانے کا چمچ کارن اسٹارچ

60 ملی لیٹر سفید سرکہ (یا ایپل سائڈر سرکہ)

60 ملی لیٹر ووڈکا

500 ملی لیٹر پانی

خالی سپرے بوتل

10 قطرے لیموں، نارنجی یا لیوینڈر ضروری تیل (اختیاری)

اجزاء کے فوائد

سفید سرکہ تیزابی خصوصیت رکھتا ہے جو گندگی اور دھبوں کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے۔

ووڈکا میں موجود الکحل چکنائی کو تحلیل کرتا ہے اور جلد بخارات بن کر خشک ہو جاتا ہے، جس سے کسی قسم کی لکیریں یا دھبے نہیں رہتے۔

کارن اسٹارچ شیشے پر پانی کے دھبے اور لکیر پڑنے سے بچاتا ہے۔

ترکیب

تمام اجزاء کو ایک سپرے بوتل میں ڈالیں۔

بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اجزاء کو مکس کریں۔

کھڑکی پر اس محلول کو چھڑکیں۔

ایک مائیکرو فائبر کپڑے کی مدد سے شیشے کو صاف کریں اور پھر دوسرے خشک کپڑے سے اسے اچھی طرح خشک کریں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ دو الگ کپڑے استعمال کریں، ایک گلاس صاف کرنے کے لیے اور دوسرا خشک کرنے کے لیے تاکہ لکیر سے بچا جا سکے۔

احتیاطی تدابیر:

اس گھریلو محلول کو شیشے کے علاوہ سٹینلیس سٹیل، ایلومینیم، سیرامک ​​یا پلاسٹک کی سطحوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماربل کی سطحوں پر اس محلول کا استعمال نہ کریں کیونکہ سرکہ پتھر کی سطح کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ کلینر  چشموں پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ لینس کی کوٹنگ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ سادہ لیکن مؤثر گھریلو کلینر آپ کی کھڑکیوں کو چمکدار اور صاف رکھے گا، اور اس میں شامل اجزاء بھی قدرتی اور ماحول دوست ہیں، جو آپ کے بجٹ پر بھی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔