Aaj TV - Sports

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئی سی سی کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف ایلر ڈائس اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سی ای و جیف ایلر ڈائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔

دوسری جانب آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف ایلر ڈائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر  خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے میں جیف ایلر ڈائس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنی کوششوں سے عالمی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ہم ان کی خدمات پر شکر گزار ہیں اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس موقع پر جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم نے کرکٹ کی عالمی سطح پر رسائی بڑھانے کے لیے جو کوششیں کیں، مجھے ان نتائج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پوری کرکٹ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 13 سالوں میں میرے ساتھ تعاون کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا درست وقت ہے، مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کے لیے مزید دلچسپ وقت آنے والا ہے، میں آئی سی سی اور عالمی کرکٹ برادری کے لیے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔