Aaj TV - Pakistan

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس کا کہنا ہے کہ پیسہ کچھ نہیں ہے اور وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتیں۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں اپنے پاکستانی محبوب کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جب ان سے آئندہ منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ اس جگہ کو محفوظ اور اسے اپنا گھر بنانا ہے۔

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔ ’میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔‘

اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے بچے نہیں ہیں، ’ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔‘

امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔