Aaj TV - Life & Style - Entertainment

معروف یوٹیوبر ’آئی شو اسپیڈ‘ کی ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل میں انٹری، چند منٹوں میں بری طرح مار کھا کر باہر
دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبرز میں شمار ہونے والے ڈیرن جیسن واٹکنز جونیئر، جنہیں ’آئی شو اسپیڈ‘ (IShowSpeed) کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حیران کن طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل میں انٹری دی، لیکن چند ہی منٹوں میں بری طرح پٹائی کے بعد باہر کر دیے گئے۔

اسپیڈ نے رنگ میں قدم رکھا تو اکیرا ٹوزاوا پہلے ہی باہر ہو چکے تھے۔ رنگ میں داخل ہوتے ہی انہوں نے برون بریکر کے ساتھ مل کر اوٹس کو مقابلے سے باہر کرنے میں مدد کی۔

اس کے بعد اپنی غیر متوقع حرکتوں کے لیے مشہور اس یوٹیوبر نے شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے معروف ”Siu“ کے ساتھ جشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شاندار بیک فلپ ماری، اور یہیں سے ان کے لیے مشکلات کا آغاز ہوا۔

انٹرکانٹینینٹل چیمپئن نے پوری طاقت سے اسپیڈ پر حملہ کیا اور پھر انہیں رنگ سے باہر پھینک دیا۔ اوٹس، جو ایک منٹ پہلے ہی باہر ہو چکے تھے، انہوں نے اسپیڈ کو باہر ہو میں ہی کیچ کیا، مگر یہ لینڈنگ بھی اسپیڈ کے لیے زیادہ آرام دہ ثابت نہ ہوئی کیونکہ انہیں براہ راست اناؤنس ٹیبل پر دے مارا گیا۔

اسپیڈ کو جارحانہ انداز میں باہر نکالے جانے کے بعد ان کے شدید زخمی ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بیک اسٹیج لوگن پال کو اپنی ایک چوٹ بھی دکھائی، اور اسی وجہ سے اپنی لائیو اسٹریم بھی قبل از وقت ختم کر دی۔

اگرچہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کے مطابق ہی سب کچھ ہوا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسپیڈ اتنے کم وقت میں اتنی شدید مار کے لیے تیار نہیں تھے۔

یہ آئی شو اسپیڈ کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی انٹری نہیں تھی۔ اس سے قبل بھی وہ ایک بار ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں، جب انہیں رینڈی اورٹن نے شو کے دوران ”RKO“ دے کر زمین پر پٹخ دیا تھا۔

جہاں تک رائل رمبل کا تعلق ہے،  تو لوگن پال نے بعد میں آخری 30 ویں انٹری حاصل کرکے رنگ میں قدم رکھا، جو کہ اس میچ میں سب سے قیمتی مقام ہوتا ہے۔