Aaj TV - Pakistan

بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 5 فروری محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور یقین دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شعر بھی پڑھا:

نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا

کشمیر کا ذرہ ذرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا

کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے اور بامعنی مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے 7 دہائیوں سے زائد عرصے میں لہو سے آزادی کی داستان لکھی، 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کہ کشمیر اس کا حصہ نہیں ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر  چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔

وزیراعظم نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم

قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔

مسلح افواج کاکشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت کااعادہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی کارروائیوں میں تیزی، کشمیریوں کی جبری گرفتاریاں جاری

حریت رہنماؤں نے وزیر اعظم اور پاکستان کی  غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔