Aaj TV - Pakistan

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثنا اللہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں، مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کے لیے آگے نہیں بڑھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو بھی مطالبات ہیں، ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیئے، سیاست دان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے الجھیں گے نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدا میں ہم سے تھوڑی سی کوتاہی ہوئی اس کا ہم نے ازالہ کیا، مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہو گی، ایسا نہیں ہوتا کسی کا مطالبہ من و عن مان تسلیم کر لیں، کچھ مانا جاتا ہے کچھ منوانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں۔