Aaj TV - Life & Style - Celebrity

متنازع اور فحش گفتگو پر ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ کی ویڈیو یوٹیوب نے ہٹا دی
مزاحیہ اداکار سمے رائنا کے شو ”انڈیاز گوٹ لیٹنٹ“ میں بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کی فحش گفتگو کے بعد متنازع ویڈیو یوٹیوب کی جانب سے ہٹا دی گئی۔ اس ایپی سوڈ میں پوڈ کاسٹر  رنویر الہٰ آبادیہ نے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا جو بہت سے لوگوں کو ناگوار گزرا تھا۔

بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ، جو اپنے مقبول چینل کے نام ’بیئر بائیسپس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے یوٹیوب کے مزاحیہ شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں اپنے متنازع ریمارکس پر تنقید کا نشانہ  بنے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ اور سمے رائنا کو پروگرام سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کی سینئر مشیر کنچن گپتا نے ایکس پر اعلان کیا کہ بھارتی حکومت نے یوٹیوبر کے فحش تبصروں کی وجہ سے ”انڈیاز گوٹ لیٹنٹ“ کی ایپی سوڈ کو بلاک کر دیا ہے۔

کنچن گپتا کی جانب سے یوٹیوب سے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا، جس میں لکھا تھا کہ ویڈیو اب دستیاب نہیں ہے۔ اسکرین شاٹ پر پیغام میں لکھا تھا کہ حکومت کی جانب سے قانونی شکایت کی وجہ سے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کی معافی

بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں رنویر کا کہنا تھا کہ ”مجھے وہ نہیں کہنا چاہیے تھا جو میں نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں کہا تھا، مجھے اس پر افسوس ہے“۔

بیئر بائیسپیس برانڈ کے مالک یوٹیوبر نے مزید کہا تھا کہ ’میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا بلکہ یہ مزاحیہ بھی نہیں تھا، کامیڈی میر ا کام نہیں، میں یہاں صرف معذرت کے لیے آیا ہوں، آپ میں سے بہت سے لوگوں نے سوال اٹھائے کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں، ظاہر ہے کہ میں اسے اس طرح استعمال نہیں کرنا چاہتا‘۔

معروف یوٹیوبر نے ڈاکٹریٹ چھوڑ کر فحش ویڈیوز بنانی کیوں شروع کیں؟

مسٹر الہٰ آبادیہ کا کہنا تھا کہ وہ سوالات سے گھبرا گئے کہ کیا انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ “ظاہر ہے ایسا نہیں ہے کہ میں اسے استعمال کرنا چاہتا۔

رنویر کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں کوئی سیاق و سباق، جواز یا استدلال پیش کرنے کے لیے نہیں ہوں جو کچھ بھی ہوا، میں اس پر صرف معافی مانگنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، مجھ سے ذاتی طور پر ججمنٹ کرنے میں کوتاہی ہوئی، یہ میری جانب سے ٹھیک نہیں تھا’۔

معروف یوٹیوبر ’آئی شو اسپیڈ‘ کی ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل میں انٹری، چند منٹوں میں بری طرح مار کھا کر باہر

یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ ’پوڈ کاسٹ ہرعمر کے لوگ دیکھتے ہیں، میں اس قسم کا شخص نہیں بننا چاہتا جو اس ذمہ داری کو ہلکا سمجھتا ہو، خاندان وہ آخری چیز ہے جس کی میں کبھی بھی بے عزتی کروں گا‘۔

خیال رہے کہ رنویر کے انتہائی نامناسب ریمارکس کے بعد خاصہ ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب شو کے دوران نامناسب ریمارکس پر رنویرالٰہ آبادیہ، کامیڈین سمے رائنا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا اور شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے منتظمین کے خلاف پہلے ہی باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔