Aaj TV - Pakistan

کراچی میں گاڑیاں جلنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد گرفتار
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے انہیں اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لانڈھی پولیس کے مطابق آفاق احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔ لانڈھی اور کورنگی تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

کراچی: متعدد مال بردار ٹرک اور واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مختلف شاہراہوں پر دھرنا دے دیا

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا، بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افراد نے گاڑیوں کو آگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثےکی وجہ سے مشتمل تھے۔

آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر نظر رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑیوں کو اگ لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

سرجانی ٹاؤن عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگائی گئی ، موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو روکا اور پیٹرول ڈال کے آگ لگائی۔

ڈرائیور نے ٹینکر سے چھلانگ لگا کر جان بچائی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھری نفری جائے وقوع پہنچ گئی ہے۔

کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا، ڈمپرز اور ٹینکرز روکنا شروع کردیئے

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ہیوی گاڑیوں کوآگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کی املاک کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے ، گاڑیاں جلانےوالے10سے زائدافراد کو گرفتارکیاہے، گرفتارملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ ہوگا۔