Aaj TV - Sports

پاک جنوبی افریقا میچ میں گرما گرمی، کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔

پہلا واقعہ جنوبی افریقا کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کے لیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔

اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔

شاہین شاہ آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔

دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔

اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے،  باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا۔

ایک لمحے کے لیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔