Aaj TV - Pakistan

پاکستان دوسرا گھر، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں: ترک صدر
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور دونوں قومیں یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی حامل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے دل جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر اور غزہ کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کا مؤقف یکساں ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور انہیں یہاں آ کر بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے دنیا میں انقلاب برپا کیا۔ طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ عظیم قومیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

طیب اردوان نے اعلان کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدے کیے گئے ہیں، جن میں تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا رہی ہے اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں مختلف تجارتی امور پر گفتگو ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔