Aaj TV - Sports

آئی سی سی: شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی، بیٹر سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور بیٹر سے بحث بھی کی۔

آئی سی سی کے مطابق سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز اپنایا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 3 ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کیا جس کے بعد کل 14 فروری کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔